*میدان عرفات میں آخری* *نبی، نبی کریم حضرت محمد* *رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ* *وَسَلَّم نے 9 ذی الجہ ، 10* *ہجری (7 مارچ 632* *عیسوی) کو آخری* *خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس* *خطبے کے اہم نکات کو دہرا* *لیں، کیونکہ ہمارے نبی کریم* *صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے* *فرمایا* *تھا، میری ان باتوں کو* *دوسروں تک پہنچائیں* *حضرت محمد رسول اللہ* *صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا۔۔*
*1*۔ *اے لوگو! سنو، مجھے* *نہیں لگتا کہ اگلے سال میں* *تمہارے درمیان موجود ھوں* *گا۔ میری باتوں کو بہت غور* *سے سنو، اور ان کو ان* *لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں* *نہیں پہنچ سکے۔*
*2*۔ *اے لوگو! جس طرح یہ* *آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ* *جگہ عزت و حرمت والے* *ہیں بالکل اسی طرح* *دوسرے مسلمانوں کی* *زندگی، عزت اور مال* *حرمت والے ہیں (تم اس کو* *چھیڑ نہیں سکتے )۔*
*3*۔ *لوگو کے مال اور* *امانتیں ان کو واپس کرو،*
*4*۔ *کسی کو تنگ نہ کرو،* *کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ* *تم بھی محفوظ رھو۔*
*5*۔ *یاد رکھو، تم نے اللّٰہ تعالی* *سے ملنا ھے، اور اللّٰہ تعالی تم سے* *تمہارے اعمال کی بابت* *سوال کرے گا۔*
*6۔ اللہ نے سود کو ختم کر* *دیا، اس لیے آج سے سارا* *سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔*
*7*۔ *تم عورتوں پر حق* *رکھتے ھو، اور وہ تم پر حق* *رکھتی ہیں جب وہ اپنے* *حقوق پورے کر رہی ہیں تم* *ان کی ساری ذمہ داریاں* *پوری کرو۔*
*8 ۔ عورتوں کے بارے میں* *نرمی کا رویہ قائم رکھو،* *کیونکہ وہ تمہاری شراکت* *دار (پارٹنر) اور بے لوث* *خدمت گذار رہتی ہیں۔*
*9 ۔ کبھی زنا کے قریب بھی* *مت جانا۔*
*10*۔ *اے لوگو! میری بات* *غور سے سنو، صرف اللّٰہ تعالی کی* *عبادت کرو، پانچ فرض* *نمازیں پوری رکھو، رمضان* *کے روزے رکھو، اور زکوۃ ادا* *کرتے رھو اگر استطاعت ھو* *تو حج کرو* ۔
*11۔ زبان کی بنیاد پر, رنگ* *نسل کی بنیاد پر تعصب میں* *مت پڑ جانا, کالے کو گورے* *پر اور گورے کو کالے پر,* *عربی کو عجمی پر اور* *عجمی کو عربی پر کوئی* *فوقیت حاصل نہیں, ہر* *مسلمان دوسرے مسلمان کا* *بھائی ھے۔ تم سب اللّٰہ تعالی* *کی* *نظر میں برابر ھو*
*برتری صرف تقوی کی وجہ* *سے ھے۔*
*12۔ یاد رکھو! تم ایک دن* *اللّٰہ تعالی کے سامنے اپنے اعمال* *کی جوابدہی کے لیے حاضر* *ھونا ھے،خبردار رہو! میرے* *بعد گمراہ نہ ھو جانا۔*
*13۔ یاد رکھنا! میرے بعد* *کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ* *کوئی نیا دین لایا جاےَ گا* *میری باتیں اچھی طرح سے* *سمجھ لو۔*
*14۔ میں تمہارے لیے دو* *چیزیں چھوڑ کے جا رہا ھوں،* *قرآن اور میری سنت، اگر تم* *نے ان کی پیروی کی تو* *کبھی گمراہ نہیں ھو گے۔*
*15۔ سنو! تم لوگ جو* *موجود ھو، اس بات کو اگلے* *لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ* *پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں* *اور یہ ممکن ھے کو* *بعد والے میری بات کو پہلے* *والوں سے زیادہ بہتر سمجھ* *(اور عمل) کر سکیں۔*
*پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*16۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں* *نے تیرا پیغام تیرے لوگوں* *تک پہنچا دیا۔*
*اللّٰہ تعالی ہمیں ان لوگوں* *میں شامل کرے، جو اس* *پیغام کو سنیں/پڑھیں اور* *اس پر عمل کرنے والا بنائیں* *اور اس کو آگے پھیلائے اللّٰہ تعالی ہم سب کو اس* *دنیا میں نبی کریم صَلَّى اللّٰه* *عَلَيْهِ وَسَلَّم کی* *محبت اور سنت عطا کرے،* *اور آخرت میں جنت* *الفردوس میں اپنے نبی کریم صَلَّى* *اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے* *ساتھ اکٹھا کرے* *آمین یا رب العالمین*
No comments