Home Top Ad

Responsive Ads Here

مسجد ‏نبوی ‏کے ‏آٹھ ‏ستون

Share:
مسجد نبی کے خاص ستون
*مسجد نبوی کے آٹھ ستون، ہر ایک تاریخی اہمیت کا حامل)*
*مسجد نبوی شریف میں تاریخ کے مختلف ادوار میں توسیع و ترمیم ہوتی رہی مگر روضہ اطہر میں موجود آٹھ ستون اپنی جگہ برقرار رہے جن میں سے ہر ایک کی اپنی تاریخ ہے۔مسجد نبوی کے یہ آٹھ ستون سرور دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں کھجور کے تنوں کے تھے، ان میں سے 6 ستونوں کو بڑی شہرت حاصل ہے۔سعودی حکومت نے ان تاریخی ستونوں کو مسجد کے دوسرے ستونوں سے ممتاز کرنے کے لیے 1404 ہجری میں ان پر الگ رنگ کا سنگ مرمر چڑھا دیا تھا۔*
*(ستون حنا نہ)*
*اسے ستون مصحف بھی کہا جاتا ہے، یہ وہی ستون ہے جس کی جگہ وہ تنا تھا جس پر ٹیک لگا کر حضورصلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرماتے تھے، بعد ازاں منبر بننے پر اس تنے سے رونے کی آواز آنے لگی۔*
*(ستون قرعہ)*
*اسے ستون عائشہ بھی کہا جاتا ہے، یہ منبر سے تیسرا اور مزار اقدس سے بھی تیسرا ستون ہے۔*
*(ستون توبہ)*
*اسے ابو لبابہ ستون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ منبر سے چوتھا ستون ہے۔*
*(ستون سریر)*
*یہ روضہ اطہر کی کھڑکی کے ساتھ والا ستون ہے۔*
*(ستون حرس)*
*یہ ستون سریر کے پیچھے شمال کی طرف ہے اور اس خوخہ کے سامنے ہے جہاں سے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مسجد تشریف لاتے تھے۔ اسے ستون حضرت علی بن ابی طالب بھی کہا جاتا ہے۔*
*(ستون وفود)*
*یہ ستون محرس کے پیچھے شمال کی طرف ہے ، اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیٹھ کر وفود کا استقبال کیا کرتے تھے*
*(ستون مربعہ)*
*ستون مربعہ کو جسے مقام جبریل بھی کہا جاتا ہے، یہ حجرے کے اندر واقع ہے*
*(ستون تہجد)*
*ستون تہجد سیدہ فاطمہ الزھرہ کے گھر کے پیچھے شمال کی جانب واقع ہے۔*

No comments

صحت مندی کا ہنر

اپنی صحت کا خیال رکھیںاور جسم کو خوفزدہ ہونے سے بچائیں۔ ہمارا جسم کب خوفزدہ ہوتا ہے 👈1- معدہ (Stomach): اس وقت ڈرا ہوا ہوتا ہے جب آپ صبح کا...