Home Top Ad

Responsive Ads Here

یوم ‏جمعہ ‏کے ‏آداب ‏

Share:


 یَومِ_جمعہ_کے_آداب


جمعہ  کے دن صفائی ستھرائی ٬ نہانے دھونے اور آرائش و زیبائش  کرنے کا پورا پورا اہتمام کیجئے۔
حضرت عبداللہ بن عمر  کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب کوئی جمعہ کی نماز پڑھنے آئے تو اسے غسل کرکے آنا چاہیے۔ (بخاری٬ مسلم)
اور حضرت ابوہریرہ  کا بیان ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ہر مسلمان پر خدا کا یہ حق ہے کہ ہر ہفتہ  میں غسل کرے ٬ اور سر اور بدن کو دھوئے۔
اور حضرت سعید  فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے: جمعہ کے دن ہر بالغ جوان کے لیے غسل کرنا لازمی ہے اور مسواک  کرنا اور خوشبو لگانا بھی ٬ اگر میسر ہو۔(بخاری ٬ مسلم)
اور حضرت سلمان  بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن نہایا دھویا اور اپنے بس بھر اس نے طہارت و نظافت کا پورا پورا اہتمام کیا٬ پھر اس نے تیل لگایا٬ خوشبو ملی ٬ پھر دوپہر ڈ ھلے مسجد میں جاپہنچا اور ( مسجد جاکر صف میں بیٹھے ہوئے) دو آدمیوں کو ایک دوسرے سے نہیں ہٹایا ٬ پھر اس نے نماز  پڑھی جو اس کے لیے مقدر تھی پھر  جب امام (منبر کی طرف) نکلا تو چپ چاپ (بیٹھا خطبہ سنتا) رہا تو اس شخص کے سارے گناہ بخش دیے گئی جو ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اس سے سرزد ہوئے تھے۔(بخاری)
جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ ذکر  و تسبیح ٬ تلاوت قرآن اور دعا ٬ صدقہ و خیرات ٬ مریضوں کی عیادت ٬ جنازے کی شرکت ٬ گورستان کی سیر اور دوسرے بیک کام  کرنے کا اہتمام کیجئے۔
حضرت ابوہریرہ  فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: افضل ترین دن جس پر سورج طلوع ہوا وہ جمعہ کا دن ہے اسی دن آدم ﷷ  پیدا ہوئے اور اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے ( اور خدا کے خلیفہ بنالیے گئے) اور اسی دن قیامت  قائم ہوگی۔(مسلم)
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا : پانچ عمل ایسے ہیں کہ جو شخص انہیں ایک دن میں کرے گا خدا اسے جنت والوں میں لکھ دے گا۔
(۱)بیمار کی عیادت کرنا۔     (۲) جنازے میں شریک ہونا۔
(۳) روزہ رکھنا ۔    (۴) نمازِ جمعہ  پڑھنا۔    (۵) غلام کو آزاد کرنا۔ (ابن حبان)
ظاہر ہے  پانچوں اعمال کا بجالانا اسی وقت ممکن ہے جب جمعہ کا دن ہو۔
حضرت ابو سعید خدری  ہی کی ایک روایت اور ہے کہ  نبی ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھے گا تو اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور چمکتا رہے گا۔ (نسائی)
اور حضرت ابوہریرہ   کا بیان ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص جمعہ کی شب سورۂ دُخان کی تلاوت کرے  اس کے لیے ستر ہزا فرشتے استغفار کرتے ہیں اور اس کے سارے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔ (ترمذی)
اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جمعہ کے دن ایک ایسی مبارک ساعت ہے کہ بندہ اس میں جو بھی دعا مانگتا ہے وہ قبول ہوتی ہے۔ (بخاری)
آپ ادب و عاجزی کے ساتھ دعا  مانگیں.

ترجمہ: خدایا! تو ہی میرا رب ہے ٬ تیرے سوا کوئی معبود نہیں٬ تو نے مجھے پیدا فرمایا ٬ میں تیرا بندہ ہوں اور اپنے امکان بھر تجھ سے کیے ہوئے عہد و پیمان پر قائم ہوں۔ میں تیری نعمتوں اور تیرے احسانات کا اقرار کرتا ہوں جو تو مجھ پر کیے ہیں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں ٬ پس تو میری مغفرت  فرما٬ کیوں کہ تیرے سواء  کوئی نہیں جو گناہوں کا بخشنے  والا ہو.

No comments

صحت مندی کا ہنر

اپنی صحت کا خیال رکھیںاور جسم کو خوفزدہ ہونے سے بچائیں۔ ہمارا جسم کب خوفزدہ ہوتا ہے 👈1- معدہ (Stomach): اس وقت ڈرا ہوا ہوتا ہے جب آپ صبح کا...