رمضان اور.ہم
روزے کی تعریف:*
صبح صادق سے لے کر غروبِ آفتاب تک روزے کی نیت سے کھانے،پینے اور ہمبستری سے اجتناب کرنےاور گالی گلوچ سے بچنے کو شریعت میں روزہ کہتے ہیں
*روزہ کس پر فرض ہے؟*
رمضان شریف کے روزے ہر مسلمان پر جو مجنون اور نابالغ نہ ہو، فرض ہیں، جب تک کوئی عذر نہ ہو روزہ چھوڑنا درست نہیں اور اگرکوئی روزہ کی نذر کرلے تو نذر کرلینے سے روزہ فرض ہوجاتا ہے۔ قضا اور کفارے کے روزے بھی فرض ہیں اور اس کے سوا تمام روزے نفل ہیں، رکھے تو ثواب ہے اور نہ رکھے تو کوئی گناہ نہیں، البتہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔
جب لڑکا یا لڑکی روزہ رکھنے کے قابل ہوجائیں تو ان کو بھی روزہ کا حکم کرے
No comments